پاکستانی اداکارہ حبا بخاری کو ان کی دلکش شخصیت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ ان کے ڈرامہ کرداروں اور انہیں نبھانے کے انداز نے انہیں انڈسٹری میں ایک باوقار مقام دلایا ہے۔
حبا کی معصوم، سادہ اور قدرتی شخصیت لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہے۔ حال ہی میں، ان کے مداحوں نے سرحد پار ان کی ایک غیر متوقع ہمشکل کو ڈھونڈ نکالا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ وہ انڈین اداکارہ جیا پردا کی ہمشکل ہیں۔ جیا پردا بھارتی اداکارہ اور سیاست دان ہیں۔ انہیں 70ء، 80ء، اور 90 ءکی دہائی کے آخر میں تیلگو اور ہندی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ مشہور اور بااثر اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔ کئی مداحوں کا ماننا ہے کہ حبا اور جیا پردا میں حیرت انگیز مشابہت ہے۔
حبا بخاری پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی ایک ابھرتی ہوئی صلاحیت ہیں۔ وہ بھولی بانو، سلسلے، دیوانگی، اور فطرت جیسے ڈراموں میں اپنی مرکزی کرداروں کے لئے مشہور ہیں۔
اداکارہ نے اپنی بہترین اداکاری کی بدولت ٹیلی ویژن انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام بنایا ہے۔ وہ شوبز انڈسٹری میں بغیر کسی فنکارانہ پس منظر کے آئیں اور بہت ہی کم عرصے میں مداحوں کے دل جیت لئے۔
“سلسلے” کی ستارہ اداکارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے شوہر اداکار اریز احمد ہیں۔ دونوں نے کچھ عرصہ قبل شادی کی اور یہ جوڑی جلد ہی مشہور ہوگئی۔
مداح حبا بخاری اور اریز احمد کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ وہ ایک ساتھ بہت خوبصورت نظر آتے ہیں۔ حبا ہمیشہ اپنے اور اریز کے تعلق کے بارے میں کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔
وہ اپنے فیملی پلانز اور جوائنٹ فیملی سسٹم کے بارے میں بھی کافی صاف گوئی سے بات کرتی ہیں