حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق کی تصدیق کرنے والی مدیحہ نقوی نے یوٹرن لے لیا

پاکستان کی معروف نیوز اینکر اور مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی نے آغا علی اور حنا الطاف کی طلاق کی تصدیق کرنے کے بعد یوٹرن لے لیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں مارننگ شو ہوسٹ مدیحہ نقوی نے حنا الطاف اور آغا علی سے متعلق گفتگو کی۔نجی مارننگ شو میں سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ماڈل ونیزہ احمد بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں دونوں ایک گیم کھیلتی نظر آئیں۔گیم میں ونیزہ احمد کو ہنٹ دے کر شگفتہ اعجاز کو آغا علی کا نام بوجھوانا تھا۔

 

 

اس دوران ونیزہ احمد نے کہا کہ ’ان کی ابھی شادی بھی ہوئی تھی ناں‘ جس پر شو کی میزبان مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’ہاں ان کی ہماری ایک بہت پیاری اداکارہ سے شادی ہوئی تھی آج سے تین سے چار سال پہلے، لیکن اب وہ رشتہ نہیں رہا ہے‘۔مدیحہ نقوی کی یہ بات سن کر ونیزہ احمد نے کہا کہ ’معذرت مجھے اس حوالے سے نہیں پتا تھا، جبکہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ ’کیا دوبارہ بھی ہوئی ہے شادی ان کی؟‘ اس پر مدیحہ نقوی نے کہا کہ ’نہیں انہوں نے دوبارہ شادی نہیں کی ہے‘۔

Leave a Comment