نیپرا نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ونٹر بجلی پیکج کی سماعت کا اعلان کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے حال ہی میں ونٹر بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا گیا ہے، ونٹر پیکج کا اعلان دسمبر سے فروری 3 ماہ کے لئے کیا گیا ونٹر بجلی پیکج کی ای سی سی سے منطور کیا گیا، ونٹر پیکج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
نیپرا کا مزید کہنا ہے کہ اتھارٹی 26 نومبر کو ونٹر پیکج پر سماعت کرے گی، متعلقہ فریقین سماعت سے قبل اپنے تحریری کمنٹس بھیج سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ رواں ماہ وزیر خزانہ کی صدارت ہونے والے ای سی سی اجلاس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز منظوری دے دی گئی، اجلاس میں موسم سرما کیلئے بجلی پیکج کی منظوری دے دی گئی، وزیراعظم نےڈیڑھ ہفتہ قبل بجلی سہولت پیکج کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر سردیوں میں بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز منظور کی گئی۔
گزشتہ سال کےمقابلےاضافی بجلی کےاستعمال پرٹیرف میں ریلیف کی تجویز منظور کی گئی، اضافی بجلی پر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دینے کی تجویز منظور کی گئی، پیکج موسم سرما کے3 ماہ دسمبر 2024 سےفروری 2025 کے لیے ہو گا۔
بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو، کمرشل، صنعتی صارفین کے لیے ہو گا، پیکج کا اطلاق اضافی 25 فیصد تک یونٹس کے استعمال پر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین کو ٹیرف پر 11.42 روپے سے 26 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور کی گئی ہے۔
کمرشل صارفین کو 13.46 روپے سے 22.71 روپےفی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور کی گئی، صنعتی صارفین کو 5.72 روپے سے 15.05 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کی تجویز منظور ہوئی، این ڈی ایم اے کے لیے 3 ارب روپے کے زائد کے فنڈز کی منظوری دی گئی