حکومت پاکستان نے یوم آزادی کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 47 پیسے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 260روپے 96 پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت پاکستان نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے 70 پیسے کی کمی کی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 266 روپے 7 پیسے ہوگئی ہے۔