ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا، واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد نے گاڑی تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سواروں پر چڑھا دی، حادثے میں زخمی مشتاق ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی اور بھانجی کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ پولیس تھانہ سٹی نے گاڑی ڈرائیور شفقت جکھڑ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
View this post on Instagram
A post shared by Malik Shahzad Awan (@malikshahzad.awan)
پولیس نے مقدمہ تیز رفتاری اور غفلت برتنے پر درج کیا۔ حادثہ کے وقت حکیم شہزاد کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حادثے کے بعد حکیم شہزاد تین ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا تھا۔ جاں بحق مشتاق تین سال بعد سعودیہ سے بھانجی کی شادی میں شرکت کیلئے واپس آیا تھا