خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت

سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے اس خوشخبری کی تصدیق کی ہے۔
او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ضلع خیرپور میں واقع اکھیرو-1 کنویں میں ہائیڈرو کاربن کے ذخائر ملے ہیں۔

خیال ر ہے کہ اس ضمن میں ساون ساؤتھ جوائنٹ وینچر نے لوئر گور بی ریزروائر ریت سے گیس کی دریافت کا تذکرہ کیا ہے۔

تاہم، کمپنی نے گیس کی مقدار کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

اس دریافت کو سندھ کے توانائی شعبے میں بہت اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے،جو کہ گیس کی کمی کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی

Leave a Comment