دبئی میں نوکری کا جھانسہ دینے والے چار افراد کو تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔
خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی میں واٹس ایپ پر پارٹ ٹائم جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے 4 ملزمان کو دبئی پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ ملزمان نوکری کی پیشکش کے لیے شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے۔رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ جعلی نوکری کا جھانسہ دینے والے گروپ نے واٹس ایپ پر ایک خاتون کو نوکری کا جعلی اشتہار بھیجا۔ ملزمان نے خاتون سے نوکری کے لیے رقم مانگی اور کہا کہ اسے دوگنا کردیں گے، تاہم ملزمان نے رقم واپس نہ لوٹائی۔