دریائے نیل سے بہہ کر آنے والے اژدھوں نے لوگوں کودہشت میں مبتلا کر دیا

شمالی سوڈان میں دریائے نیل سے بہہ کر آنے والے خوفناک اژدھوں نے مقامی لوگوں کو دہشت میں مبتلا کردیا۔سوڈان کے جزیرے صایی کے ساحل پر نظر آنے والے دیوہیکل اںدھے ” الاصلہ” کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تقریباً ساڑھے چھ فٹ لمبے اڑدھوں کو کناروں پر گھومتے دیکھا گیا، موجودہ صورت حال میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہوگیا اور ان میں بے چینی پھیل گئی۔

رپورٹ کے مطابق جزیرے کے اطراف موجود گاؤں اور قصبوں میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ ان اژدھوں کی وجہ سے وہ راتوں کو سکون سے سو اور نہ ہی دن میں بے فکر ہوکر کام کرسکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ الاصلہ سانپوں کو دور دراز علاقوں سے آنے والے دریا کا پانی بہا لایا ہے۔ یہ ایک خوفناک منظر تھا جسے ماہی گیروں نے اپنے جالوں کا معائنہ کرتے ہوئے دیکھا۔ انہیں جال میں ایک بڑا پانچ میٹر لمبا سانپ پھنسا ہوا ملا تو وہ اسے مارنے اور نکالنے پر مجبور ہوگئے

Leave a Comment