دنیش کنیریا کا پاکستانی ٹیم کیلئے گوتم گمبھیر جیسا کوچ لانے کا مشورہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر دنیش کنیریا نے پاکستان ٹیم کے لیے گوتم گمبھیر جیسے سخت کوچ کی خدمات حاصل کرنے پر زور دیا ہے۔ پاکستان کے 43 سالہ سابق لیگ سپنر دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ کی موجودہ حالت پر تنقید کرتے ہوئے ہندوستان کے گوتم گمبھیر جیسا سخت اور سیدھا سادا کوچ مقرر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ دنیش کنیریا نے کہا کہ آج دوسری ٹیمیں اتنا اچھا کیوں کھیل رہی ہیں، ہندوستانی ٹیم اتنا اچھا کیوں کر رہی ہے؟ ، ان کے پاس راہول ڈریوڈ تھا جس نے اب تک ٹیم کے ساتھ بہت اچھا کام کیا، ان کے پاس گوتم گمبھیر ہے جو ایک لاجواب کرکٹر اور لاجواب آدمی ہے، وہ مضبوط شخص ہے۔
دنیش کنیریا نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بار بار کپتان کی تبدیلیوں پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بابر اعظم جنہیں ون ڈے ورلڈ کپ 2023ء کے بعد ہٹا دیا گیا تھا، ان کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ تک کے لیے کپتان بنایا گیا تھا۔ دنیش کنیریا کا خیال ہے کہ اس سے الجھن اور عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے کپتان کو برقرار رکھیں اور اسے ایک سال تک مکمل سپورٹ دیں اگر وہ کارکردگی نہیں دکھاتا ہے، تو تبدیلیاں کریں۔

Leave a Comment