راولپنڈی میں 14 سالہ یتیم بچی سے اجتماعی زیادتی

 راولپنڈی کے علاقے خیابان جناح، اڈیالہ روڈ پر ایک زیر تعمیر مکان میں 14 سالہ یتیم بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اس واقعےسے پورے علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ متاثرہ بچی، جو ذہنی اذیت اور خوف کا شکار ہے، نے دو روز بعد اپنی بڑی بہن کو اس دل دہلا دینے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔
پولیس کے مطابق، بچی کو گھر کے باہر سے تین نامعلوم لڑکوں نے اغواء کیا اور ایک زیر تعمیر مکان میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
 متاثرہ بچی کے بہنوئی نے صدر بیرونی تھانے میں رپورٹ درج کرائی، جس پر پولیس نے فوری قانونی کارروائی کا آغاز کیا۔
پولیس نے ایک ملزم، قیمت خان، کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
 ایس ایچ او راجہ ندیم ظفر کے مطابق، صدر بیرونی پولیس واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
 اس افسوسناک واقعے نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور انصاف کے لیے آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

Leave a Comment