پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے جبکہ شاہین آفریدی پنڈی میں بنگلہ دیش سے ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں۔
میچ کے دوران انہوں ںے مدمقابل بنگلہ دیش کے بلے باز حسن محمود کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے بعد انہوں ںے یہ وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی، گراؤنڈ میں موجود شائقین نے انہیں دل کھول کر داد دی۔