رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مافیا بھی سرگرم ہوگیا جس کے بعد گھی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق درجہ اول اور درجہ دوم کے گھی کی قیمتیں 6 روپے تک بڑھ گئیں۔ مارکیٹ میں درجہ اول گھی ہول سیل میں 595 روپے جبکہ درجہ دوم 540 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ درجہ دوم کے مختلف برانڈز کے گھی 550 روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
صدر کریانہ مرچنٹس طاہر ثقلین بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے قیمتیں بڑھا کر رمضان میں قیمتیں کم کرنے کا ڈرامہ ہوگا، انتظامیہ گھی بنانے والی کمپنیوں پر چیک اینڈ بیلنس رکھے، عالمی مارکیٹ میں سویا بین، پام آئل سستا اور یہاں گھی مہنگا ہو رہا ہے، گھی کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوئیں تو احتجاج کریں گے