زرمبادلہ کے ذخائر میں سالانہ بنیادوں پر 4 ارب ڈالر سے زائد اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک 4.156 ارب ڈالر کانمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2023 کو ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 9.160 ارب ڈالر تھا جن میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.443 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.715 ارب ڈالر تھا۔

اعلامیے کے مطابق 25 اپریل 2024 کو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 13.316 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا، جن میں سٹیٹ بینک کے پاس ذخائر کاحجم 8.006 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 5.310 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں 3.561 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 595 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔واضح رہے کہ اس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے سٹینڈبائی معاہدے کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی قسط شامل نہیں ہے۔

 

 

Leave a Comment