انگلینڈ اور سرے کے سابق بلے باز گراہم تھورپ 55 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ECB) نے ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات کو سراہا ہے۔
گراہم تھورپ نے 1993 ءسے 2005 ءکے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 ٹیسٹ اور 82 ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے۔
بائیں ہاتھ کے اسٹائلش بلے باز کے طور پر انہوں نے انگلینڈ کے لیے 44.66 کی اوسط سے 6,744 ٹیسٹ رنز بنائے، جس میں 16 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
ای سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ گراہم تھورپ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا، “گراہم تھورپ انگلینڈ کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے تھے اور کرکٹ فیملی کے ہر دلعزیز رکن تھے جنہیں پوری دنیا کے شائقین احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کی مہارت بے مثال تھی اور ان کے 13 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں ان کی صلاحیتوں اور کامیابیوں نے ان کے ساتھی کھلاڑیوں اور انگلینڈ اور سرے کے حامیوں کو یکساں خوشی دی۔”
ای سی بی نے مزید کہا، “کرکٹ کی دنیا آج سوگوار ہے۔ اس ناقابل تصور مشکل وقت میں ہمارے دل ان کی اہلیہ امانڈا، ان کے بچوں، والد جیوف، اور ان کے تمام خاندان اور دوستوں کے ساتھ ہیں۔ ہم گراہم کو کھیل میں ان کی غیر معمولی شراکت داری کے لیے ہمیشہ یاد رکھیں گے