پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ پلئیر اور امپائر محمد نذیر جونیئر خالقِ حقیقی سے جاملے۔
تفصیلات کے مطابق محمد ںذیر جونیئر کافی دنوں سے شدید علیل تھے،جو اب رضائی الہی سے انتقال کرگئے ہیں،انکے بیٹے نعمان نذیر نے اپنے والد کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر چند روز سے کافی بیمار تھے،انہیں گزشتہ روز طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل گیا تھا۔
مرحوم کے اہلِ خانہ نے مزید بتایا کہ نذیر جونیئر 5 سال پہلے ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے،جس کے بعد ان کی طبیعت اکثر خراب ہی رہتی تھی۔
ذہن نشین رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ نذیر جونیئر نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں اپنے نام کر رکھی ہیں،وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے اسپنر بھی ہیں۔
علاوہ ازیں انہوں نے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی سر انجام دے رکھے ہیں.