سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

سابق گورنر سندھ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

سنو نیوز کے پروگرام سوالنامہ میں گورنر سندھ محمد زبیر نے اطہر کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے قریب میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کروں گا، پی ٹی آئی اس وقت تاریخ کی درست سمت میں کھڑی ہے۔

سنیئر سیاستدان محمد زبیر نے جلد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو 8 فروری کے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی گئی، انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے عمران خان کو 3 کیسز میں سزا سنائی گئی تاکہ پی ٹی آئی کے لوگوں کے مایوس کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن سے کچھ روز قبل پی ٹی آئی سے انتخابی نشان چھین لیا گیا، مشکل حالات میں تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی حاصل کی، مسلم لیگ ن کو الیکشن میں اکثریت دلانے کی ہر کوشش ناکام ہوگئی، ابھی تک عمران خان کو روکنےکے لئے کوئی چیز بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری سے پی ٹی آئی یا عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، عمران خان کے سپورٹر کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس طرح کے اقدامات سے کسی بھی سیاسی جماعت کو توڑا نہیں جاسکتا

Leave a Comment