سرفراز احمد کی کے الیکٹرک سے بجلی بحال کرنے کی اپیل

کراچی میں شدید گرمی اور حبس کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے جاری طویل لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سرفراز احمد، بھی اس صورتحال سے بیزار ہو گئے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر کے الیکٹرک سے بجلی بحال کرنے کی درخواست کر دی۔
سرفراز احمد نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کے الیکٹرک کے لئے پیغام شیئر کیا جس میں لکھا، “کے الیکٹرک والوں، لائٹ کھول دو بھائی۔” انہوں نے اپنی اسٹوری میں ہاتھ جوڑنے کی ایموجی کا استعمال بھی کیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی لہر کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اس سے قبل شوبز شخصیات بھی بجلی کے زائد بلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہیں۔
سرفراز احمد کی اس اپیل نے شہریوں کے اس مسئلے کی طرف مزید توجہ مبذول کروائی ہے، جو پہلے ہی شدید گرمی اور بجلی کی بندش سے متاثر ہو رہے ہیں

Leave a Comment