سستے سولر پینلز مزید سستے ہوگئے

ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں اور مسلسل لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے عوام کیلئے خوشخبری ہے کہ سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید نمایاں کمی کردی گئی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق 585 واٹ کا سولر پینل جو پہلے 20,500 روپے میں دستیاب تھا،اب 17,100 روپے میں مل رہا ہے۔ اسی طرح سے 180 واٹ کا سولر پینل 6,000 روپے سے کم ہوکر 5,500 روپے کا ہوگیا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی کی وجہ سے شہری سولر انرجی کو ترجیح دے رہے ہیں،جس کیوجہ سے سولر پینلز کی مانگ میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہوسکتی ہیں۔

دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سولر انرجی کو مزید سستا اور آسان بنایا جائے تاکہ غریب طبقہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے۔

ایک شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ اور مہنگی بجلی نے زندگی اجیرن کردی ہے،سولر ہی واحد حل ہے لیکن یہ بھی بہت مہنگا ہے،قیمتوں میں مزید کمی آنی چاہیے۔

خیال رہے کہ سولر انرجی نہ صرف لوڈشیڈنگ سے نجات کا ذریعہ بن سکتی ہے بلکہ یہ ماحول دوست اور طویل مدتی توانائی کا ایک قابل اعتماد ذریعہ بھی ہے۔سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے بڑی سہولت بن سکتی ہے

Leave a Comment