ریاض پولیس نے ضابطہ اخلاق اور آداب عامہ کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شام کی خاتون کو گرفتار کیا ہے، ریاض پولیس نے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے معاشرتی آداب کے خلاف اور اخلاق سے عاری ویڈیو شیئر کی ہے۔
پولیس نے کہا ہے کہ معاشرتی آداب کی خلاف ورزی پر مذکورہ خاتون کے خلاف کارروائی ہوئی ہے۔زیر حراست خاتون کے ساتھ تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے پر اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جائے گا۔
پولیس نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ضابطہ اخلاق اور طے شدہ ضوابط کا خیال نہ رکھنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔