سعودی عرب میں21ہزار غیر قانونی افراد گرفتار

سعودی عرب کے حکام نے رہائش، ملازمت اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران 21,103 غیرقانونی افراد کو گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی سکیورٹی فورسز کی جانب سے گرفتار کئے گئے 21,103 غیرقانونی افراد میں سے 5657 افراد سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی کوشش کرنے اور 2449 افراد کو اقامتی قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔

گرفتار افراد میں سے 56 فیصد ایتھوپین اور 43 فیصد یمنی باشندے ہیں، دیگر قومیتوں کی تعداد ایک فیصد ہے۔غیرقانونی طور پر نقل و حمل اور پناہ دینے کی خلاف ورزیوں میں ملوث 18 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سعودی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے مملکت میں غیر قانونی داخلے کی سہولت فراہم کرتا ہوا کوئی بھی شخص پایا گیا جس میں نقل و حمل یا پناہ فراہم کرنا شامل ہے، ایسے شخص کو 15 سال تک قید،ایک ملین ریال تک جرمانہ اور ساتھ ہی گاڑی یا دیگر جائیداد کی ضبطی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Leave a Comment