سعود شکیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے نئے کپتان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے لیے نئی قیادت کے لیے سعود شکیل کا انتخاب کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق، ٹیم انتظامیہ نے سعود شکیل کو کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو جلد ہی باقاعدہ اعلان کی صورت میں سامنے آئے گا۔

ٹیم مینجمنٹ نے سعود شکیل سے قیادت کے حوالے سے کئی ملاقاتیں کی ہیں، جس کے بعد اب ان کی کپتانی کے حوالے سے حتمی فیصلے کا امکان ہے۔

اس سے پہلے، پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی غیر ملکی کھلاڑی رائلی روسوو کے سپرد کی گئی تھی، جنہیں سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا

Leave a Comment