سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد ، عمران خان کی باری خاموشی، شائقین پی سی بی پر برہم

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس (سابقہ ​​ٹویٹر) اکاؤنٹ نے سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ پاکستانی لیجنڈ عمران خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔
شائقین نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ” پی سی بی ایک فکسر [سلمان بٹ] کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے، لیکن واحد کپتان [عمران خان] کو نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا ۔
” ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا “آپ کی طرف سے اسپاٹ فکسرز کو عزت دینے پر خوشی ہوئی، اس سے کرکٹ چلانے کی آپ کی اہلیت واضح طور پر نظر آرہی ہے۔”

سلمان بٹ جو 2010ء کی پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے دوران بدنام زمانہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار تھے، انہیں پی سی بی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی، جس پر شائقین میں غم و غصہ پھیل گیا۔
اس اسکینڈل جس میں سلمان بٹ، محمد عامر اور محمد آصف شامل تھے، نیوز آف دی ورلڈ کے اسٹنگ آپریشن کے ذریعے بے نقاب کیا گیا جس کے نتیجے میں سلمان بٹ پر کرکٹ سے دس سال کی پابندی عائد کردی گئی۔ اگرچہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس آئے لیکن سلمان بٹ نے کبھی قومی ٹیم کو جوائن نہیں کیا اور حال ہی میں پی سی بی کے چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے کمنٹری میں شامل رہے ہیں۔

اس کے برعکس عمران خان کو کرکٹ کی تاریخ کے عظیم آل راؤنڈرز میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے، پی سی بی نے5 اکتوبر کو ان کی 72 ویں سالگرہ کے دن انہیں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔
پی سی بی کی جانب سے عمران خان کو یوم پیدائش کی مبارکباد دینے میں ناکامی کو بہت سے لوگوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی موجودہ حکومت اور پی سی بی میں حکومت کے مقرر کردہ چیئرمین محسن نقوی جو وزیر داخلہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں، کی جانب سے ایک سیاسی پیغام کے طور پر دیکھا گیا ہے۔

Leave a Comment