بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکی ملی ہے۔ جس میں 2 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی” آج نیوز” کے مطابق دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی کے ورلی ضلع میں پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو نامعلوم شخص کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے سلمان خان سے2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران نے معروف کمپنی کے موبائل فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی
ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو اداکار کوماردیا جائے گا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھمکی آمیز پیغام موصول ہونے کے بعد ممبئی کے ورلی ضلع میں پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
یاد رہے کہ ممبئی پولیس نے سلمان خان اور اجیت پوار کی قیادت والے این سی پی ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے خلاف دھمکی آمیز کال کے معاملے میں منگل کو نوئیڈا سے ایک 20 سالہ شخص کو گرفتار کیا۔ نوئیڈا کے سیکٹر 39 سے گرفتار ملزم کی شناخت محمد طیب کے نام سے ہوئی ہے جسے گورفان خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
سعودی عرب نےاسرائیلی جارحیت روکنےکیلئے مذمتی بیانات کو ناکافی قراردیدیا
دھمکیاں دینے کے علاوہ ملزم محمد طیب عرف گورفان نے ذیشان صدیقی اور سلمان خان سے رقم کا بھی مطالبہ کیا۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہو۔ اس سے قبل 2022 میں اداکار کو دھمکی دینے والا ایک خط ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک بینچ پر پایا گیا تھا۔ اداکار کو مارچ 2023 میں گولڈی برار کی طرف سے مبینہ طور پر بھیجی گئی ایک ای میل بھی ملی۔ سال 2024 میں 2 نامعلوم افراد نے جعلی شناخت کا استعمال کرتے ہوئے پنویل میں خان کے فارم ہاؤس میں گھسنے کی کوشش کی تھی