سلمان خان کے بعد شاہ رخ خان کو بھی قتل کی دھمکی موصول

بدنامِ زمانہ بشنوئی گینگ کی دہشت اور من مانیا دن بہ دن بڑھنے لگیں، بشنوئی گینگ کی جانب سے سلمان خان کے بعد بالی ووڈ کنگ خان کو بھی قتل کی دھمکی وصول ہو گئی۔
بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کو 5 نومبر کو ایک موبائل فون پر قتل کی دھمکی موصول ہوئی جس کے ساتھ ہی دھمکانے والے شخص نے 50 لاکھ روپے بھتہ بھی طلب کیا۔ تاہم پولیس نے فلمی انداز میں تفتیش کرتے ہوئے ملزم تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی لیکن جب معاملہ کھلا تو صورتحال نے ایک نیا موڑ لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق دھمکی کا فون نمبر مسلمان وکیل فیضان خان کا تھا جو چھتیس گڑھ کے رہائشی ہیں اور ممبئی میں مقیم ہیں، پولیس نے ان سے تفتیش کی تو ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کا موبائل فون 2 دن پہلے چھین لیا گیا تھا اور اس کی ایف آئی آر بھی درج ہے، وکیل فیضان خان کا کہنا تھا کہ وہ خود شاہ رخ خان کے خلاف ایک مقدمہ دائر کر چکے ہیں اور وہ ایسے کوئی دھمکی نہیں دے سکتے۔

فیضان خان نے مزید بتایا کہ ان کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے جو کالے ہرن کے شکار کے خلاف ہے، اس وجہ سے انہوں نے شاہ رخ خان کے خلاف 1994 کی فلم “انجام” میں ہرن سے متعلق ڈائلاگ پر مقدمہ دائر کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکار کو دھمکی نہیں دی بلکہ ان کے فون سے کسی اور نے یہ دھمکی دی ہے۔

یہ کیس اس وقت مزید پیچیدہ ہوگیا جب پولیس نے تفتیش کے دوران فون کی ٹریسنگ کی اور اس میں مزید سسپنس سامنے آیا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان سے پہلے سلمان خان بھی بشنوئی گینگ سے قتل کی دھمکیاں وصول کر چکے ہیں۔

Leave a Comment