سمندری طوفان الفریڈ نے تباہی مچا دی،لاکھوں افراد متاثر

آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ میں سمندری طوفان “الفریڈ” نے تباہی مچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طوفانی ہواؤں اور شدید بارشوں کے باعث درخت اکھڑ گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا اور لاکھوں افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

طوفان کے اثرات سے ریاست بھر میں شدید نقصان ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث ایک ہزار سے زائد سکول بھی بند کر دیے گئے۔

برسبین شہر کی حفاظت کیلئے 3 لاکھ سے زائد ریت کی بوریوں سے حفاظتی پشتے تعمیر کیے گئے ہیں، تاکہ طوفانی لہر سے شہر کو محفوظ رکھا جا سکے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں حکام نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع حادثے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ الفریڈ طوفان کو کوئنزلینڈ سے ٹکرانے والا نصف صدی کا سب سے بڑا طوفان قرار دیا جا رہا ہے۔ خوش قسمتی سے طوفان کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب تک کی صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، لیکن احتیاطی تدابیر کے تحت مزید امدادی کام جاری ہیں

Leave a Comment