سوشل میڈیا پر دانیہ شاہ کی اپنے وکیل سے شادی کا چرچا، وکیل لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے تردید کردی۔ لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ خبر پھیلنے کے بعد لوگوں کے مجھے میسجز آرہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی مجھے ٹیگ کیا جا رہا ہے۔ مجھے دانیہ شاہ کی شادی کا علم بھی سوشل میڈیا سے ہوا۔ میں سختی سے تردید کرتا ہوں کے وہ وکیل میں نہیں ہوں۔ میں یہاں دانیہ شاہ کا سائبر کرائم اور پراپرٹی کا کیس لڑ رہا ہوں۔ کوئی حکیم شہزاد نامی شخص سے دانیہ شاہ نے شادی کی بے۔ خدارا مجھے مزید میسجز کرکے تنگ نا کیا جائے