عالمی مارکیٹ میں سونے کی قمتوں میں کمی کا اثر پاکستان کی صرافہ مارکیٹس تک بھی پہنچ گیا، ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1,000 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے پر آگئی ہے۔
گزشتہ روز بھی عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی تھی، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، آج عالمی سطح پر سونے کے دام 10 ڈالر کم ہوکر 2,727 ڈالر فی اونس ریکارڈ کیے گئے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا یہ سلسلہ اس بات کا اشارہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں