سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام نے پاکستانیوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ضروریات زندگی تمام اشیاء مہنگی ہوتی جا رہی ہیں، افراتفری کے اس عالم میں سونے خریدنہ تو جیسے خواب ہی بن گیا ہے، آج بھی ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونا 500 روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
ملکی صرافہ بازاروں میں سونا مزید 500 روپے مہنگا ہو گیا، فی تولہ سونا 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہو گیا۔
ملکی صرافہ بازاروں کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 5 ڈالر مہنگا ہوا ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 726 ڈالر پر آ گئی ہے