سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد آج ایک مرتبہ پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں میں آج 3000 روپے کا اضافہ دیکھنے میں ملا ہے،جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 7000 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

حالیہ اضافے سے سرمایہ کاروں اور سونے کے خریداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر بڑھ کر 2921 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں مقامی قیمتوں کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے سونا مہنگا ہو جاتا ہے۔

خیال رہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے سے جہاں خریداروں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، وہیں سرمایہ کاروں کیلئے یہ ایک فائدے کا موقع بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ صورتحال سونے کے خریداروں کیلئے ایک چیلنج ہے، کیونکہ اس کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کی توقع ہے، جو مقامی منڈی کو بھی متاثر کرے گا۔

Leave a Comment