سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ: نیا ریکارڈ قائم

پاکستان میں سونے کی قیمت نے ہفتے کے روز بھی گزشتہ تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1700 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,457 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 26 ہزار 80 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2512 ڈالر پر پہنچ گئی۔ تاہم مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2950 روپے پر مستحکم رہی۔

جمعرات کو پاکستان میں سونے کی قیمت نے سابقہ ​​تمام ریکارڈ توڑ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے سے 261,800 روپے ہوگئی تھی۔

اگست میں پاکستان میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا، جو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور اس وقت فی تولہ سونا 2 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

سونے کی سابقہ ​​بلند ترین شرح 18 جولائی کو بتائی گئی تھی، جب عاشورہ کے دو دن کے وقفے کے بعد زرد دھات کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا تھا۔

ڈیلرز نے اس وقت کہا تھا کہ امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے امکان کی وجہ سے سونا مہنگا ہو گیا تھا، جب کہ اس تاریخی اضافے کی ایک اور وجہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ فتح کا اثر ہے۔

 

 

Leave a Comment