سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

پاکستان کی لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام کی قیمت 857 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 19 ہزار 907 روپے پر پہنچ گئی ہے ۔2 2 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ ایک ہزار 582 روپے ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 37 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2430 ڈالر پر پہنچ گیاہے۔

پاکستان میں چاندی کی قیمت میں آج کوئی رد و بدل دیکھنے میں نہیں آیا، قیمت 2850 روپے پر مستحکم ہے جبکہ 10 گرام چاندی کا ریٹ 2443 روپے ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا تھا۔ جولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی جس کے باعث سونے کی قیمت 2لاکھ 55 ہزار 500 روپے پر ہی برقرار تھی۔

بات کی جائے 10 گرام سونے کی تو 10 گرام سونے کی قیمت بھی مستحکم رہی تھی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 19 ہزار 429 روپے تھی۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی ردوبدل دیکھنے کو نہیں ملی اور عالمی مارکیٹ میں بھی سونا  2393 ڈالر پر مستحکم رہا۔

گزشتہ روز سے ایک روز قبل سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی، فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

سونے کی قیمت میں ہونے والی کمی کا اثر دس گرام سونے پر بھی پڑا تھا، جس کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 50 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔ عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 2 ہزار 393 ڈالر ہوگئی تھی۔

 

 

ضرور پڑھیں

جیولین تھرو:ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

August, 9 2024

سنہری خون کے چونکا دینے والے سائنسی حقائق

August, 8 2024

میجر طفیل محمد شہید: ایک بہادر سپاہی کی داستان

August, 8 2024

بنگلا دیش طلبہ تحریک کب کیا ہوا؟

August, 8 2024

 

X

Leave a Comment