ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 26ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1497روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.74فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1508روپے تھی۔اعداد وشمار کے مطابق اسی طرح 26ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1392روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.12فیصدکم ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393روپے ریکارڈکی گئی تھی۔