’شادی کرلے بھائی ،عمر زیادہ ہوگئی ہے‘، باسط علی نے بابر اعظم کو’’ قیمتی مشورے‘‘ سے نواز دیا۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی عمر اس وقت 29 سال ہے، باسط علی نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ اچھا پرفارم نہ کر پانے پر پلیئر کیسا محسوس کرتا ہے، میں بابر کے والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اس کی شادی کرا دیں، اس سے جذباتی طور پر ان کی زندگی میں استحکام آئے گا۔
باسط علی نے مزید کہا کہ بڑے بھائی کے طور پر میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ شادی کرلے بھائی، اب عمر زیادہ ہوگئی ہے