شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیدیا

) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک قرار دیدیا۔ کرک انفو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی کھلاڑی یہ نہیں کہہ سکتا کہ بابراعظم کا مستقبل خطرے میں ہے، انکے طویل فارمیٹ میں “عظیم ترین بلے بازوں میں سے ایک” بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کیخلاف مختصر وقفے کے بعد ہم بابر اعظم کو ایک مضبوط کھلاڑی کے طور پر واپس دیکھیں گے، کسی بھی کرکٹر پر ایسا وقت آسکتا ہے اور اس سے نکلنے کی ایک وقفہ ضروری ہے، بابر ہمیشہ پاکستان کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک رہیں گے۔ قبل ازیں بابر اعظم نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں وائٹ بال ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا تھا بعد ازاں پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد بابراعظم سمیت شاہین، نسیم کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا اور انہیں ریسٹ دیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں بابر اعظم کے مستعفیٰ ہونے کے بعد دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کیلئے محمد رضوان کو کپتان جبکہ آغا سلمان کو انکا نائب مقرر کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ بابر اعظم آخری 9 ٹیسٹ میچز کی 17 اننگز میں انہوں نے صرف 352 اننگز میں 20.71 کی اوسط سے اسکور کرسکے ہیں، جس میں ان کا بہترین اسکور 41 رہا۔ 55 ٹیسٹ میچوں میں بابر نے 43.92 کی اوسط سے 3997 رنز بنائے ہیں جن میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں شامل ہیں

Leave a Comment