شاہین آفریدی نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نے اتوار کو ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف دوسرے T20I کے دوران ایک منفرد سنگ میل عبور کیا۔ 24 سالہ کھلاڑی نے آئرش کپتان پال سٹرلنگ کو آؤٹ کرنے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں۔ وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پانچویں سب سے کم عمر گیند باز بھی ہیں۔
145 میچوں پر محیط شاندار کیریئر میں شاہین آفریدی اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 113، ون ڈے میں 104 اور T20Is میں 84 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔
300 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کرنے والے سب سے کم عمر گیند باز ہونے کا اعزاز وقار یونس کے پاس ہے جنہوں نے 22 سال 117 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔ ثقلین مشتاق 22 سال 164 دن کی عمر میں 300 وکٹیں مکمل کرکے دوسرے، افغان لیگ سپنر راشد خان 23 سال 265 دن کی عمر میں یہ اعزاز حاصل کرکے تیسرے، اور جنوبی افریقی پیسر کگیسو ربادا 23 سال 285 دن کی عمر میں 300 انٹرنیشن وکٹیں مکمل کرکے چوتھے نمبر پر ہیں۔

Leave a Comment