شعیب ملک اور ثنا جاوید سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید جو رواں سال کے آغاز میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے اور اب چھٹیاں گزارنے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ثنا جاوید اور شعیب ملک نے ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی اور اپنے مداحوں کو ان کے رومانوی سفر کی جھلک دی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی حالیہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جوڑا اس وقت سوئٹزرلینڈ میں اپنا وقت گزار رہا ہے۔ تصویروں میں وہ ملتے جلتے لباس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

انہوں نے ڈینم جینز کے ساتھ جوڑی والی سفید قمیضیں پہننے کا انتخاب کیا، اور تصاویر نے انہیں ایک سرسبز و شاداب وادی میں خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دکھایا۔

ثنا جاوید نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں دل کا ایموجی بھی شامل کیا۔ جیسے ہی سوئس وادی کی شاندار یہ تصاویر سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئیں، صارفین نے اس جوڑے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا، “خوبصورت جوڑا، ماشاءاللہ” جب کہ دوسرے نے انہیں اپنی پسندیدہ جوڑی قرار دیا۔

واضح رہے کہ اس جوڑے نے رواں سال کے آغاز میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سے وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئے تھے

Leave a Comment