شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے خوشخبری

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عوام کی سہولت کے پیش نظر گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لئے بائیکر سروس متعارف کرا دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ایک نئی سروس شروع کی جو شہریوں کو نادرا آفس جانے کی ضرورت کے بغیر اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (سی این آئی سی) کے لیے درخواست دینے یا اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

 

نادرا بائیکر سروس کے نام سے شروع کی جانے والی یہ سہولت ابتدائی طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی، حیدرآباد اور میرپور خاص میں دستیاب ہے، سروس کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے کی پریشانی کو ختم کرنے اور قیمتی وقت بچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، نادرا کا اس سروس کو جلد ہی دوسرے شہروں میں شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

سروس استعمال کرنے کے لیے شہری نادرا کو 1777 پر کال کر کے نمائندے سے بات کریں گے، مطلوبہ سروس کے بارے میں تفصیلات شیئر کرنے کے بعد (جیسے کہ نئے سی این آئی سی کے لیے درخواست دینا یا ذاتی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنا) آپ ملاقات کا وقت مقرر کر سکتے ہیں، جس کے بعد نادرا کا ایک بائیکر درخواست پر کارروائی کرنے کے لیے آپ کے گھر یا دفتر پہنچ جائے گا۔

 

نادرا کے مطابق بائیکر سروس کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئے قومی شناکتی کارڈ کی کل لاگت 1750 روپے ہے، جس میں 1000 روپے سروس فیس شامل ہے، جس کی ادائیگی کارڈ کے ذریعے یا نقد بھی کی جا سکتی ہے، ایک بار جب آپ کا سی این آئی سی پروسیس ہو جائے گا، نادرا اسے براہ راست آپ کی دہلیز پر پہنچا دے گا، لہذا آپ کو ان کے دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ اپنا قومی اور قانونی فرض نبھاتے ہوئے 18 سال عمر ہونے پر شناختی کارڈ بروقت بنوائیں، معیاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، بچے کی پیدائش پر بروقت ب فارم بنائیں اور خاندان کے کسی فرد کی وفات پر ان کا شناختی کارڈ منسوخ کرائیں

Leave a Comment