شوہر ناراض بیوی کو منانے سسرال گیا تو آگے سے کیا ہوا؟ افسوسناک انکشاف

ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جھلس کر شدید زخمی ہونے والے نوجوان علی محمد سرکی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دیدی۔

گذشتہ رات سُسرالیوں نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر نوجوان کو آگ لگائی تھی، نوجوان بیوی کو منانے سسرالیوں کے گھر گیا تھا تو سسراورسالے نے حملہ کرکے آگ لگائی تھی۔

ڈاکٹرزکے مطابق آگ لگنے سے نوجوان کا جسم اور چہرہ 40 فیصد جھلس چکا تھا ، سہولیات نہ ہونے پرورثاء کو نوجوان کوعلاج کے لیے لاڑکانہ لے جانےکا کہا تھا۔

65 سال سے زائد عمر کے عازمین حج کیلئے کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار
ڈاکٹروں نے بتایا کہ ورثاء کےغریب ہونے کے سبب نوجوان نے جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ہے۔

علاقہ پولیس نے نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کےواقعہ میں ملوث ملزم بشیر کوگرفتار کرکے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Comment