بچی نے وصیت میں لکھا کہ میری مرضی اگر میں شہید ہوجاؤں میرے لیے رونا نہیں، چاہتی ہوں کہ میرے کپڑے ضرورت مندوں کو دیے جائیں۔
راشا نے لکھا کہ میرا سامان، کتابیں، نوٹ بک اور کھلونے میرے کزنز کو دے دیں۔
راشا کی جانب سے کی گئی یہ وصیت بتاتی ہے کہ اس معصوم بچی کے دل میں دوسروں کی مدد کا جذبہ تھا، بچی نے اپنے آخری لمحات میں بھی ضرورت مندوں کا خیال رکھا۔
فلسطینی وزرات خارجہ کے مطابق دونوں بہن بھائی تین ماہ پہلے گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں بچ گئے تھے، گزشتہ دنوں اسرائیلی فضائی حملے میں بہن بھائی شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 41689 افراد شہید اور 96625 زخمی ہو چکے ہیں۔