شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کو معاف کر دیا

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے جولائی میں ایک احتجاج کے دوران گرفتار کر کے سزا پانے والے بنگلہ دیشی شہریوں کو معافی دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے معافی کا حکم جاری کیا جو گذشتہ ماہ کے مظاہروں اور ہنگاموں میں ملوث تھے۔ فیصلے میں سزا یافتہ افراد کی سزاؤں کو منسوخ کرنا اور ان کی ملک بدری کے لیے انتظام کرنا شامل ہے۔

امارات کے اٹارنی جنرل نے سزاؤں پر عمل درآمد روکنے اور ملک بدری کا طریقہ کار شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ انہوں نے امارات کے تمام رہائشیوں سے ملک کے قوانین کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ رائے کے اظہار کا حق ریاست اور اس کے قانونی فریم ورک کے ذریعے محفوظ ہے

Leave a Comment