شینگن ویزا کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

یورپ جانے کے خواب دیکھنے والے پاکستانی افراد کیلئے شینگن ویزا کی درخواست سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔
پرتگال جانے کے خواہشمند افراد کو شینگن ویزا حاصل کرنے کیلئے اب 90 یورو تک فیس ادا کرنی ہوگی،جو کہ تقریباً 26,838 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

پرتگال کے سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کرنے کے بعد 15 دنوں میں ویزا دینے یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم،کسی خاص انفرادی کیس کی صورت میں یہ مدت بڑھ کر 45 دنوں تک بھی جاسکتی ہے،اگر سفارتخانے کو مزید تفصیلات یا اضافی دستاویزات کی ضرورت پیش آئے تو اس کیلئے وقت لگ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شینگن ویزا کی درخواست دیتے وقت درخواست دہندگان کو اپنی مالی حیثیت بھی ثابت کرنی ہوگی۔اس کیلئے درخواست دہندگان کو آخری 6 ماہ کا بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگا،جس میں مناسب فنڈز موجود ہونے چاہیے۔

ذہن نشین رہے کہ پرتگال میں ایک دن کے اخراجات تقریباً 75 یورو کے برابر ہوتے ہیں،لہذا 30 دن کے ویزا کیلئے درخواست دہندہ کے اکاؤنٹ میں کم از کم 2,250 یورو (تقریباً 670,000 پاکستانی روپے) کے برابر رقم ہونا لازمی ہے۔یہ رقم سفر کے دوران رہائش،کھانے اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے۔

پرتگال کی شینگن ویزا پالیسی میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ ویزا نہ صرف پرتگال بلکہ یورپ کے دیگر شینگن ممالک میں بھی سفر کی اجازت دیتا ہے۔

خیال رہے کہ پرتگال جانے کے خواہشمند افراد کیلئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی درخواستیں مکمل دستاویزات کے ساتھ جمع کرائیں اور درخواست فیس کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ان کے سفر میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

Leave a Comment