صوفی بزرگ اور خادم روضہ رسولﷺ انتقال کرگئے

مدینہ منورہ کے صوفی بزرگ صوفی نذیر احمد عباسی و خادم ہجرہ مبارک روضہ رسول ﷺ انتقال فرما گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوفی بزرگ صوفی نذیر احمد عباسی 28 سال سے ہجرہ مبارک روضہ رسول ﷺ کی خدمت پر مامور رہے تھے۔ آج ( 13 اگست) صبح شاہ فہد ہسپتال مدینہ منورہ میں انتقال فرما گئے۔

صوفی بزرگ اور خادم ہجرہ مبارک روضہ رسولﷺ، صوفی نذیر احمد عباسی کافی دنوں سے شاہ فہد ہسپتال انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے جہاں پر وہ ڈائللیسز پر تھے اور ان کی عمر 80 سال سے زائد تھی۔

صوفی بزرگ کی نماز جنازہ مسجد نبوی پڑھائی جائے گی اور بعد از عصر جنت البقیع میں انکی تدفین متوقع ہے۔

Leave a Comment