طلبا کیلئے خوشخبری! پنجاب حکومت کا پرائیوٹ اسکولز کے لئے بڑا فیصلہ

پنجاب حکومت نے والدین کی مشکلات کم کرنے کے لیے پرائیوٹ اسکولز کے لیے ایک اہم حکم جاری کر دیا ہے جس کے تحت بچوں کی سفری سہولیات کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی ہے کہ وہ طلبا کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام لازمی طور پر کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام بڑی سکول چینز کو 13 جنوری تک بسیں خریدنے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔

سیکرٹری اسکول ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ اگر کسی اسکول نے مقررہ تاریخ تک بسوں کا انتظام نہ کیا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ والدین کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے مسائل پر بڑھتے ہوئے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

اس فیصلے سے نہ صرف والدین کو سہولت ملے گی بلکہ اسکول جانے والے بچوں کی حفاظت بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔ والدین اکثر بچوں کے اسکول آنے جانے کے لیے غیر محفوظ ذرائع استعمال کرنے پر مجبور تھے جس کی وجہ سے حادثات اور دیگر مسائل کا خطرہ بڑھ رہا تھا۔

یہ حکم نامہ تمام پرائیوٹ اسکولز پر لاگو ہوگا خاص طور پر ان اسکول چینز پر جو بڑے شہروں میں زیادہ تعداد میں طلبا کو تعلیم فراہم کر رہی ہیں۔

Leave a Comment