عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری، پاکستان میںبھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔غیر سرکاری رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی متوقع ، جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 9.70 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
تیل کی عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، فی بیرل 6.32 ڈالر کمی کے ساتھ 99.93 ڈالر فی بیرل ہوگئی ۔ ڈیزل کی قیمت بھی گر کر 4.97 ڈالر فی بیرل پر آ گئی جو مارکیٹ میں مثبت رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔قیمتوں میں آنے والی یہ کمی قوم کیلئے بڑی خوشخبری ہوگی
خاص طور پر یکم مئی کو پیٹرولیم کی قیمتوں میں اسی طرح کی کمی کے بعدپاکستان میں پٹرول کی قیمت اگر حکومت ایندھن کی مذکورہ قیمتوں کو منظور کرتی ہے تو پیٹرول کی نئی قیمت 276 روپے فی لیٹر کے لگ بھگ ہوگی۔پچھلے پندرہ دن کے جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے کمی کر کے 288.49 روپے فی لیٹر کر دیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت بھی 8.42 روپے فی لیٹر کم کر کے 281.96 روپے کر دی گئی۔تاہم، ان تبدیلیوں کے درمیان، آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی (OCAC) اور ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے اعداد و شمار پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں تشویشناک رجحان کو ظاہر کرتے ہیں