علامہ طاہر اشرفی کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

حافظ محمد احمد کے انتقال کی خبر نے اہل خانہ،عزیز و اقارب  اور مذہبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑادی۔

تفصیلات کے مطابق حافظ محمد احمد چند روز سے علیل تھے،آج طویل علالت کے بعد وہ جہانِ فانی سے رخصت ہو گئے،جس کے بعد اہلِ علاقہ اور مذہبی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متوفی کی نماز جنازہ آج بعد از نمازِ عصر جامعہ مسجد بلال پارک سنگھ پورہ میں ادا کی جائے گی۔ حافظ محمد احمد کی وفات پر علامہ طاہر اشرفی اور ان کے اہل خانہ سوگوار ہیں، جبکہ ان کے دوستوں اور جاننے والوں نے بھی ان کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی نے اپنے چھوٹے بھائی کی وفات پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بھائی ایک نیک سیرت اور باعمل شخص تھے، جنہوں نے ہمیشہ دین اسلام کی خدمت کی۔

دوسری جانب مذہبی حلقوں کا کہنا ہے کہ حافظ محمد احمد کی وفات سے پاکستان کے دینی حلقوں میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔

اہل خانہ کی جانب سے دعا کی درخواست کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ اس دوران ان کے دوستوں اور عزیزوں نے بھی تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کیں۔

 

Leave a Comment