عمرہ زائرین کیلئے اچھی خبر،ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ کا اعلان

عمرہ کی سعادت حاصل کرنا کس کی چاہت نہیں ہے،ہر خاص و عام کی یہی خواہش اور چاہت ہے کہ وہ اللہ تعالی کے گھر اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر کی زیارت کی سعادت حاصل کر سکے۔
ہمارے اردگرد بہت سی ایسی مثالیں ہیں کہ لوگ اپنی ساری جمع پونچی بیچ کر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کیلئے نکل پڑتے ہیں،کئی لوگ اپنے روز مرہ کے اخراجات میں سے کچھ نہ کچھ بچا کر اسی مقصد کیلئے جمع کرتے رہتے ہیں کہ جیسے ہی پیسے اکٹھے ہو جائیں تو وہ اپنی زندگی کی سب سے بڑی خواہش کی تکمیل کیلئے خانہ کعبہ کا مبارک سفر اختیار کر سکیں۔

ایسے میں عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری ہے کہ نجی ایئرلائن ائیر بلیو نے عمرہ زائرین کی سہولت کے پیش نظر ریٹرن ٹکٹوں پر ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

ائیر بلیو نے اعلان کیا ہے کہ عمرہ زائرین جدہ جانے والے ریٹرن ٹکٹ پر 5 فیصد ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گے۔ یہ رعایتی آفر زائرین کیلئے 20 اکتوبر تک دستیاب ہو گی،جبکہ اس ڈسکاؤنٹ پر بک کی گئی ٹکٹوں پر 20 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

ائیر بلیو نے عمرہ زائرین کیلئے مزید آسانی پیدا کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ خواہشمند افراد اپنی ٹکٹیں ایئر بلیو کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے باآسانی بک کروا سکتے ہیں۔ یہ سہولت زائرین کیلئے ایک بہترین موقع ہے تاکہ وہ اپنے مقدس سفر کو سستے داموں انجام دے سکیں

Leave a Comment