وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے پولیو ویکسین سے متعلق مراسلہ جاری کیا ہے، مراسلے میں عمرہ زائرین کے لیے پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق زائرین روانگی سے کم از کم 4 ہفتے قبل پولیو ویکسین حاصل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھیں، روانگی کے وقت ویکسی نیشن کے عمل کو 6 ماہ سے زیادہ عرصہ نہیں ہونا چاہیے، تمام عمرہ زائرین متعلقہ ادارے، پولیس ویکسی نیشن کی شرط پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق خلاف ورزی پرمتعلقہ اداروں کےخلاف قانونی کارروائی ہوسکتی ہے۔