اس بار عیدالفطر پر کم و بیش پانچ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس بار رمضان المبارک کا چاند 29 دنوں کا ہونے امکان ہے جبکہ عیدالفطر ممکنہ طور پر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند ممکنہ طور پر 30 مارچ کو نظر آ جائے گا کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے مطابق ہے۔
اگر 30 مارچ کو چاند نظر آگیا تو تین روز یعنی 31 مارچ ، یکم اور دو اپریل کو عید منائی جائے گی، تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔
31 مارچ کو عید ہوئی تو اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو سرکاری ملازمین کی ویسے ہی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کے پرمسرت موقع پر کم از کم 5 چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ 30 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس ہوگا جس میں چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا، تاہم شوال کے چاند کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا