فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔
نجی ٹی وی” سما ء”نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا تاحال موصول نہ ہوسکا جس کے باعث آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ محمد عامر آئرلینڈ کے ویزے سے متعلق مسلسل پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ محمد عامر کو آئرلینڈ سیریز میں بوجہ سفر اور ویزے میں تاخیر کے باعث آرام بھی کروایا جاسکتا ہے اور وہ انگلینڈ سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ محمد عامر کے ڈاکومنٹس کی چھان بین چل رہی ہے ، فاسٹ باولر نے انگلینڈ سے آئرلینڈ کا 2018 میں ویزا اپلائی کیا تھا اور حاصل کیا تھا اور اس مرتبہ سفارت خانہ سارا ریکارڈ دوبارہ چیک کررہا ہے، آج ویزا جاری ہونے کا امکان ہے ،ابھی 6گھنٹے باقی ہیں۔اگر ویزا جاری ہوتا ہے تو محمد عامر دستیاب فلائٹ سے براستہ دبئی ڈبلن روانہ ہونگے۔

Leave a Comment