فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کیالزام میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبر حسین کو 14 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ریٹائرڈ لیفٹیننٹ کرنل اکبرحسین کوفیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت سزا سنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کے سابق افسرکو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانیکیالزام میں سزا سنائی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے تحت جرم ثابت ہونے پر 14 سال قید کی سزا سنائی گئی، اکبرحسین کا رینک 26 جولائی سیضبط کرلیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میجرریٹائرڈ عادل راجا، کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضامہدی کا بھی کورٹ مارشل کیا گیا تھا